رشتہ دینے سے انکار کا رنج، فائرنگ،15سالہ لڑکی قتل

وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی ، سٹی رپورٹر)رشتہ سے انکار پر مسلح ملزموں نے 15 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔
ناصر ہانس سکنہ 44 کے بی بورے والا کی بیوی کاکو بی بی اپنی بیٹیوں 15 سالہ سونیا بی بی اور 10 سالہ ثناء بی بی کے ہمراہ اپنی نند عنصر بی بی کے گھر ساہوکا کے علاقہ موضع مراد علی ملنے کے لئے گئی ۔ سونیا بی بی جیسے ہی اپنی پھوپھو کے گھر داخل ہوئی تو اسی دوران قربان ،سلمان ،مقصود ساکنان موضع مراد علی نے رشتے سے انکار کی رنجش پر اس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آ کر 15 سالہ سونیا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقتولہ کی والدہ و مدعیہ کے مطابق ملزموں نے سونیا بی بی کو رشتہ سے انکار کرنے پر قتل کیا ۔ تھانہ ساہوکا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔