بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر عمل کیا جائے : خالد عباس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی ریونیو معاملات پر فوکس ہے ۔۔
،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال کی زیرصدارت اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزسنبل جاوید،چوہدری محمد اقبال،مرزا راحیل بیگ،لینڈ ریکارڈ اور مال افسران نے شرکت کی۔پلس، کھیوٹ، میوٹیشنز، وراثتی ایشوز،ڈیجیٹل گرداوری اور ٹیکس وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے ،ریونیو معاملات میں بہتری کے پی آئیز رینکنگ سے مشروط ہیں،مال افسران سرکاری وصولیوں کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائیں،لینڈ ریویو،سٹیمپ ڈیوٹی،واٹر ریٹ اور زرعی انکم ٹیکس وصولیوں پر خصوصی توجہ دی جائے ،اے ڈی سی آرنے کہا تحصیل سطح سے آبیانہ تصحیح کی تجاویز ارسال کی جائیں،اراضی ریکارڈ کے مطابق آبیانہ تصحیح کا ریلیف مالکان ضرور دیا جائے ،سرکاری نادہندگان کو جلد ریکوری کے نوٹس جاری کیے جائیں،لیز آکشنز کو شفاف اور سٹے معاملات کی پڑتال ضرور کی جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی روزانہ رپورٹس شیئر کی جائیں،کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع سے اپنا موازانہ ضرور کیا جائے ،ضلع بھر کے افسران زیرالتوا ریونیو امور فوری نمٹائیں۔اجلاس میں ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔