ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، متعدد شعبوں کا معائنہ

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔۔
، اے سی صدر تیمور عثمان اور دیگر افسران ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مریضوں کی عیادت، لواحقین، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے معلومات لیں باہر کی ادویات تجویز ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی انہوں نے داخل مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے باہر کی ادویات تجویز کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی ہوگی ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بروقت حاضری کو یقینی بنائیں ۔