نشتر یونیورسٹی وکالج سربراہان میں سرد جنگ عروج پر

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و کالج کے سربراہان کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی۔۔
وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی سربراہی میں فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس طلبا کی وائٹ کوٹ تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جس پر سوشل میڈیا میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ۔ذرائع نے بتایا ایچ آئی وی سکینڈل کے بعد سے یونیورسٹی اور کالج انتظامیہ کے سربراہان کے درمیان سرد جنگ جاری ہے جس کا نقصان نہ صرف طلبا و طالبات کو ہو رہا ہے بلکہ ادارے کی بدنامی کا باعث بھی بن رہا ہے ادھر ذرائع کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج عید کے بعد وائٹ کوٹ تقریب منعقد کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر عید سے قبل تقریب منعقد کر لی گئی اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کو تقریب میں مدعو تک نہیں کیا گیا۔