عید انتظامات کیلئے افسروں و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

عید انتظامات کیلئے افسروں و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )عید انتظامات و صاف ستھرا پنجاب انتظامیہ الرٹ متعلقہ اداروں کے افسروں و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہمراہ عید ایام میں سیوریج،صفائی ستھرائی کا جامع پلان مرتب کرکے عملی اقدامات کا حکم دے دیا عید ایام میں دو شفٹوں میں پلان کے تحت افسران،سپروائزر اور سینٹیشن کا عملہ صفائی کا عمل مکمل کر ے گا ، شہر میں سٹریٹ اور شاھراہ کی لائٹس کو یقینی بنانے اور الیکٹرانگ جھولوں لگانے پر سخت پابندی ہوگی۔تفصیل کے مطابق عید الفطر کے حوالے سے عید انتظامات کے سلسلے میں اور صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے انتظامیہ الرٹ متعلقہ اداروں کے افسران اور سٹاف عید ایام میں شہر میں سیوریج صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے امور میں پیش پیش رہیں گے جس کے لئے تمام متعلقہ افسران و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے کمپنی کے ہمراہ عید ایام میں سیوریج،صفائی ستھرائی کا جامع پلان مرتب دیدیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں