ماہ صیام میں سفید پوشوں کی مددکریں، تیمور مہے

ماہ صیام میں سفید پوشوں کی مددکریں، تیمور مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر )ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148 بیرسٹرملک تیمور الطاف مہے نے اہلیان حلقہ کے لئے دی گئی سحری کےْ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ ہمسایوں اور ایسے افرادکا بھی خیال رکھیں جو اس بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری کی وجہ بے حد پریشان ہیں بڑھ چڑھ کران مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ ایسے سفید پوش خاندان جو شرم کے مارے کسی سے مدد کا تقا ک ضہ تک نہیں کرتے ایسے لوگوں کو پہچانیں اورعید کی پرمسرت خوشیوں میں انکو اپنے ساتھ رکھیں۔ ایسے طریقے سے ان کی مدد کریں کہ ان کو محسوس بھی نہ ہو اور ان کی عزت میں بھی کمی نہ آئے ۔ہمارا دین بھی ہمیں اس کا درس دیتا ہے کہ جو کچھ اپنے اور اپنے بچوں کیلئے ضروریات زندگی کی چیزیں خریدیں وہی چیزیں ان ضرورت مند لوگوں کے لئے بھی خریدیں۔ہمارے اس عمل سے اللہ اور اس کا رسولؐ ہم سے خوش ہوگا اور اس کااجر نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی نیکی کو صورت میں ہمیں ملے گا۔ دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کریں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں اورکسی کا حق نہ کھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں