گاڑیوں کی حد رفتار پر کنٹرول کیلئے شاہراہوں پر سپیڈ گنز انسٹال کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی حد رفتار پر کنٹرول کیلئے شاہراہوں پر سپیڈ گنز انسٹال کرنے کا فیصلہ

ملتان (کورٹ رپورٹر)شہر کی سڑکوں پر اب سپیڈ گنز انسٹال ہونگی جس سے اوورسپیڈنگ کو ڈیجیٹل طرز پر کنٹرول کیا جائے گا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سی ٹی او ملتان سردار مواراہن خان نے شہر میں ماڈلز روڈز پر اوورسپیڈنگ کے باعث ہونیوالے حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کو زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کے احکامات دے دیئے ۔ سی ٹی او ملتان سردار مواہن خان کا کہنا ہے کہ شہر میں اوور سپیڈنگ کے باعث ہر ماہ تقریباََ سینکڑوں حادثات رونما ہو جاتے ہیں جن کو کنٹرول کرنے کے لئے اب روڈز پر سپیڈ گنز انسٹال کی جائیں گی سپیڈ گنز اوور سپیڈنگ پر کسی بھی ڈرائیور کو آٹومیٹک چالان کریں گے جبکہ مستقبل میں اوور سپیڈنگ پر چالان کی ٹکٹ ای چالان کے ذریعے گھر بھی پہنچائی جائے گی سپیڈ گن میں لیزر کی مدد سے کسی بھی وہیکل کا نمبر ڈیٹیکٹ ہوگا جس کے بعد اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کا آٹو جنریٹٹد چالان ہو گا۔ سردار مواراہن خان کے مطابق شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے اب ڈیجیٹل طریقے سے اقدامات کر رہے ہیں تاہم شہری بھی اوور سپیڈنگ پر ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور سپیڈ کم سے کم رکھیں سی ٹی او ملتان کا کہنا ہے کہ بائیک پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز چلانے والے ڈرائیورز کو چالان کیا جائے گا جبکہ گاڑیوں پر سپیڈ لمٹ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی شہر کے ماڈل روڈز کے بعد تمام روڈز پر اس سپیڈ گنز کو انسٹال کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں