منگھوپیر :واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت،مقدمہ درج

منگھوپیر :واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

والے موٹر سائیکل سوار ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں الزام نمبر 250/25 درج کرلیا گیا ۔مقدمہ متوفی ابراہیم کے بھائی سعید اللہ کی مدعیت میں غفلت و لاپروائی اور تیز رفتاری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔متوفی منگھوپیر خیر آباد کے رہائشی،دو بچوں کے باپ اور مسجد کے پیش امام تھے ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ،تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں