صارم قتل کیس، پولیس سرجن نے ڈی آئی جی ویسٹ کو خط لکھ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں 7سالہ صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کا معاملہ کراچی پولیس سرجن نے۔۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو خط لکھ دیا۔خط میں کیس کے متعلقہ ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کو فارنزک اسپیشلسٹ بورڈ کی میٹنگ میں شریک ہونے کا کہا گیا ہے ۔پولیس سرجن نے خط میں جامعہ کراچی اور کرائم سین یونٹ کی رپورٹس فوری طور پر بورڈ کے پاس جمع کروانے کا بھی کہا۔خط کے متن کے مطابق صارم کی وجہ موت جاری کرنے کیلئے تفتیشی افسر لیبارٹری رپورٹس بلا تاخیر ایم ایل او کو جمع کروائیں، خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ فارنزک اسپیشلسٹ بورڈ کی اگلی میٹنگ 7 اپریل کو ہوگی۔