سپا رہنماؤں کا نئی نہروں کے خلاف احتجاج کااعلان

سپا رہنماؤں کا  نئی نہروں کے خلاف احتجاج کااعلان

حیدرآباد(رپورٹ :ثاقب سلہری )سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (سپا)کے مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری افتخار جٹ اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سابق چیئرمین ڈاکٹر افضل آرائیں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں آباد پنجابی برادری کسی بھی سندھ دشمن منصوبے کو قبول نہیں کرے گی۔رہنماؤں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی پنجابی برادری نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی تھی اور اب بھی دریائے سندھ سے نکالی جانے والی چھ نہروں کے منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آباد 70 فیصد پنجابی برادری زراعت سے وابستہ ہے اور اگر یہ نہریں نکالی گئیں تو ان کا سب سے زیادہ نقصان انہی کو ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پنجابی برادری اس منصوبے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں