ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے معروف اداکار کے بیٹے کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔۔۔
جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں معروف اداکار کے بیٹے کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ، تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان ماتحت عدالت میں جمع کرا دیا ہے ، عبوری چالان کے مطابق ساحر حسن کا ایک ساتھی بازل مفرور ہے ۔