محکمہ لائیو سٹاک کی جانوروں میں منہ کھر کی ویکسی نیشن شروع

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )روز نامہ دنیا کی خبر پر ایکشن ،محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر جانوروں میں منہ کھر کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا۔۔۔
ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین کے مطابق اب تک 1,18,185 بڑے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگا دی گئی ہے ، تاکہ بیماری کے پھیلاوکو موثر طریقے سے روکا جا سکے ،مزید برآں فارمرز کو بیماریوں سے آگاہ کرنے اور حفاظتی تدابیر سکھانے کے لیے 98 \"کسان لائیو اسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔ جہاں ماہرین نے مویشی پال حضرات کو بیماریوں سے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ فارمر حضرات کے لیے ADRS-Info ایپ متعارف کروا دی گئی ہے ، جس کے ذریعے کسی بھی بیماری کی فوری اطلاع ممکن ہے ، تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں،ایڈ یشنل ڈائریکٹر کے مطابق \"رِنگ ویکسین پالیسی\"کے تحت متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم تیزی سے جاری ہے ، جس کے باعث بیماری کا مزید پھیلاو روکا جا رہا ہے ۔