فلسطینیوں کی دادرسی اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری :قاری شبیر

 فلسطینیوں کی دادرسی اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری :قاری شبیر

چناب نگر(نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیراحمدعثمانی نے کہا ہے کہغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت اُمت مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مسلمان ہونے کیساتھ ساتھ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات پر پوری زندگی عمل کریں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں ، مسلمان کیلئے نبی کریمؐ کی زندگی آئیڈیل اور نمونہ ہونی چاہیے ۔ صحابہؓ واہل بیتؓ نے قرآن اور حدیث پر عمل کیا۔مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بے گناہ افراد کی شہادت امن کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ اور عالم اسلام کے ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے ، بدقسمتی سے عالم اسلام خواب غفلت میں پڑا ہے ،صیہونی ریاست روزانہ معصوم بچوں کی لاشوں کے لوتھڑے فضا میں اڑا رہی ہے ، دشمن اسلام کے ماننے والے کو مٹانا چاہتا ہے لیکن اس کو یہ بات ذہن میں ضرور رکھنی چاہیے کہ اسلام مٹنے کیلئے نہیں آیا، یہ تمام باطل نظاموں کو مٹانے کیلئے آیا ہے ۔ قاری شبیر عثمانی نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور تحریک مزاحمت کو بدنام کرنے کی گھٹیا سازش پر تلا ہوا ہے ، انہوں نے کہا 7 اکتوبر 2023ء سے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کا جو سلسلہ شروع کیا تقریباً ساڑھے 13 ماہ کی مسلسل وحشیانہ بمباری سے 60 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کرنے کے باوجود وہ غزہ کے شہریوں اور تحریک مزاحمت کو غیرمتزلزل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں