بااثر افراد نے گھر گھس کر جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بااثر افراد نے گھر میں گھس کر جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کرلیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ باؤ والا کے رہائشی محمد افضل نے پولیس کو دی گئی۔۔۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی نواسی (س) گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران 5 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو مبینہ طور پر اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے۔