گوجرہ :ویگن سے تصادم ٹریکٹر پر سوار4افراد زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ٹوبہ روڈ پر ویگن سے تصادم ،ٹریکٹر پر سوار4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ معلو م ہوا کہ ویگن ٹو بہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ آ رہی تھی۔۔۔
کہ ٹوبہ روڈ پر چک نمبر 373 ج ب کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر پٹرول پمپ سے نکل کر اچانک روڈ پر آ گیا جس سے ویگن کی ٹکر ہو گئی ،نتیجہ میں ٹر یکٹر سوار 4 افراد ندیم ، عدنا ن ، رؤف اور علی شدید زخمی ہوگئے ،زخمیو ں کو ریسکیو 1122 کے اہلکارو ں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کر دیا جہا ں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔