واردات کی نیت سے چھپے ہوئے 2 ڈاکو پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)واردات کی نیت سے چھپے ہوئے دو ڈاکو پولیس کی گرفت میں آگئے ۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں دوران گشت پولیس نے دو افراد کو مشکوک انداز میں قبرستان کی دیوار کے ساتھ چھپے ہوئے پایا جنہیں قابو کرلیا گیا۔
ملزم قدیر اور سکندر نے دوران تفتیش واردات کی نیت سے شکار کا انتظار کرنے کا اعتراف کرلیا۔ جن سے تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔