ٹھیکریوالا :حاجی اقبال جگرانوی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، سپردخاک

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )چک 66 ج۔ب دھاندرہ کی کاروباری شخصیت حاجی اقبال جگرانوی کی اہلیہ اورحاجی اسلم جگرانوی،حاجی امجد ، اشرف جگرانوی، امتیاز جگرانوی اور اعجاز جگرانوی کی والدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔۔۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔