فائرنگ کے مختلف واقعات 4افراد زخمی ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران موضع رہن وال میں مقدمہ بازی کی رنجش پر محمد ریاض نے ساتھیوں کے ہمراہ شمیر،موضع ہرگن کے قدیر کو سہیل عباس وغیرہ نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے گھائل کر دیا۔۔۔
اسی طرح رتوکالا میں معمولی تنازعہ پر علی رضا نے فائرنگ کر کے فہد علی اور اسکے دوست حماد کو مضروب کر دیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔