روایتی میلہ میں رونقیں ،روایتی کھا نے اورکھلونوں کے سٹالز

روایتی میلہ میں رونقیں ،روایتی کھا نے اورکھلونوں کے سٹالز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عید کے موقع پر سرگودھا میں لگنے والے روایتی میلہ میں رونقیں ،روایتی کھانوں اورکھلونوں کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ پروگرام شہریوں اور بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس کے ساتھ ساتھ بچے جھولوں سے لطف اندوز ہو تے رہے ، نواحی علاقے دھریمہ میں ساڑھے صدیوں سے حضرت حبیب سلطان ننگانہ کا عرص ہوتا ہے ،اس موقع پر لگنے والا میلہ عید کے موقع پر تفریح کا بہترین ذریعہ ہے ، میلے کی رونقیں بحال ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے کیلئے دھریمہ پہنچ گئی،میلہ میں حسب روایت ضلع کے دوردراز علاقوں کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہزاروں لوگ شریک ہوئے گھڑ سواروں ،بھاری بھرکم وزن اٹھانے کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور کھلونوں کے رنگا رنگ اسٹالز بڑوں اور بچوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،اس کے علاوہ میلے میں مشہور سرکس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بڑوں اور بچوں کی جمناسٹک، شیروں ،ہاتھی، بندروں اور جوکرز کے کرتب شرکاء کی دلچسپی بڑھانے کا سبب تھے ، میلہ میں شریک لوگ روایتی کھانو ں سے اور بچے جھولوں سے بھی محظوظ ہوتے رہے ،شرکاء کا کہنا تھا کہ صدیوں سے جاری دھریمہ میلہ نہ صرف پنجاب کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھے ہوئے بلکہ اس کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں