ڈاکوؤں کی ٹرک نہ روکنے پر فائرنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بونگا منہاس کے قریب مویشیوں سے بھرے منی ٹرک کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی منی ٹرک نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔۔۔
45 سالہ ڈرائیور گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکو فرار ہو گئے ۔