خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
چک 6ایم ایل میں عنصر نامی شخص نے شادی شدہ خاتون مسماۃ(ک) کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا، پولیس نے اطلا ع ملنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔