ڈپٹی کمشنر خوشاب کا اجلاس ، سرکاری واجبات وصولی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا اجلاس ، سرکاری واجبات وصولی کا جائزہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب عروہ عامر کی زیرِ صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف قانونگوئی جوہرآباد اور قانونگوئی کنڈ تمام امور وصولی واجبات سرکار اور ونڈہ جات تقسیم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں اے ڈی سی(آر)عبدالستار خان،اے سی خوشاب چودھری ضیا اﷲ،کنسلٹنٹ ریونیو آفیسر ملک منیر حسین کھارااور پٹواریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک ایک پٹواری اور موضع وائز سرکاری وصولی واجبات اور تقسیم کھاتہ ونڈہ کا جائزہ لیا اور روزانہ کا ٹارگٹ کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ہدایت کی کہ پلس پروجیکٹ کی فرسٹ فیز کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے جس کو ہر حالت میں مکمل کرنا ہے ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ملک منیر حسین کھارا نے بتایا کہ جب تک پٹواری حضرات اپنے اپنے حلقہ میں مشتری و منادی عام کروا کر لوگوں کو اکٹھا کر کے وہاں پر قیام کر کے کیمپ نہیں لگائیں گے تقسیم ونڈہ جات کا کام مکمل نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پٹواریوں کو سختی سے اپنے حلقہ میں کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں