مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون پر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے گھر میں گھس کرخاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔
سلطان ٹاؤن کے رہائشی احسان نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود اس کی ہمشیرہ کو قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور خوف و ہراس کا شکار بنایا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔