سرگودھا ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کا ہتک آمیز رویہ

سرگودھا ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کا ہتک آمیز رویہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی جانب سے مریضوں اور ان کے لواحقین کیساتھ ہتک آمیز رویہ عزت دار شہریوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں لُٹنے پر مجبور کررہا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 حکومت اور انتظامیہ کے افسر اگر گاہے بگاہے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کریں تو حالات میں کافی حد تک بہتری آسکتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا عملہ مریضوں کی بجائے موبائل فون پر زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہورہی ہیں ہسپتال میں مریضوں کیساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ناصر محمود سہگل نے کہا کہ انتظامیہ اس جانب توجہ دے تو یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں