نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب ریسرچ کے قریب مقصود احمد ضروری کام کے سلسلہ میں گھر جا رہا تھا کہ۔۔۔
گھات لگائے ملزمان نے اچانک اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسلح ملزم موقع سے باآسانی فرار ہوگئے ۔ قریب موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مضروب شہری کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔