سی ای او سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیلڈ میں متحرک،علاقوں کے دورے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے عید کی تعطیلات کے دوران فیلڈ میں متحرک ہیں۔
انہوں نے سرگودہا اور خوشاب کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی امور کا جائزہ لیا۔ سی ای او نے نور پور تھل میں ورکرز میں خود جا کر عیدی تقسیم کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا جبکہ دیگر تحصیلوں میں مانیٹرنگ افسران نے یہ امور انجام دیے ۔ رانا شاہد عمران نے ورکز اور مانیٹرنگ اہلکاروں کو ڈیوٹی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔