پرائس کنٹرول ٹیم پر حملہ ، 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ٹیم پر حملہ آور ہونے والے 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سہیل احمد انجم نے اصل سے زائد قیمت پر اشیا خورونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی شروع کی تو ملزم بپھر گئے اور ٹیم پر حملہ کردیا۔ سرکاری ملازمین سے ہاتھا پائی کے دوران ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور گاڑی بھی توڑ ڈالی۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔