ٹو بہ :اے ڈی سی کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ضلع بھر میں ادویات کی فروخت، میڈیکل سٹورز، کلینکس اور دیگر متعلقہ اداروں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پیش کردہ26 کیسز میں سے 2 کیسز کو مزید کارروائی کیلئے عدالت بھیج دیا گیا، جبکہ 3 کیسز میں متعلقہ اداروں کا دوبارہ معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مزید 12 کیسز میں وارننگ جاری کی گئی، 6 کیسز کو مزید غور کے لیے موخر کیا گیا، جبکہ 2 مقامات کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا گیا، ایک کیس کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔