ٹوبہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص تیل بنانیوالا یونٹ سیل

ٹوبہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص تیل بنانیوالا یونٹ سیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، غیر معیاری تیل بنانے والا یونٹ بند، مالک گرفتار۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے سمندری روڈ پر واقع ایک غیر قانو نی یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں سے 1 ہزار70 لٹر غیر معیاری تیل، ڈرم اور دیگر آلات ضبط کر لیے گئے ، کارروائی کے دوران برآمد 160 کلو گرام ملاوٹی اشیا کو تلف کر دیا گیا،چھاپے کے دوران یونٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر پائے گئے ، جبکہ ضروری ریکارڈز بھی موجود نہیں تھے ، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار نے یونٹ کی غیر معیاری حالت کو واضح کر دیا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق یہاں جانوروں کی چربی سے تیار کردہ تیل پایا گیا جو صرف بائیو ڈیزل بنانے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے لیکن اسے خوراک میں ملاوٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، فوڈ اتھارٹی نے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق نے کہا کہ خوراک کا کاروبار صرف لائسنس اور قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے ، ضلع میں صحت دشمن عناصر کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے ، ماہ رمضان کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر معیاری خوراک کی فروخت کی شکایت 1223 پر رپورٹ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں