چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپوٹر )حکومت پاکستان کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کے انخلاء کا دوسرا مرحلہ، ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل اورڈی پی او عبداﷲاحمدکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیزاوردیگر افسران شریک تھے ۔ضلع چنیوٹ میں مقیم 249 افغانوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔غیر قانونی مقیم افغانیوں کو 31 مارچ تک رضا کارانہ ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔عید کے بعد ضلعی انتظامیہ افغانوں کے انخلاء کا عمل شروع کریگی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں مقیم افغانوں کا سروے مکمل ہوچکاہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ انخلاء کے عمل میں مکمل تعاون کیا جائیگا،اجلاس میں ایل پی جی گیس ریفلنگ کی مکمل انداز میں روک تھام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں