اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ،نوٹس لیاجائے ،ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔
کہا کہ اسرائیلی حملوں سے اقوام متحدہ اور غیر ملکی امدادی کارکنان بھی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ، عالم برادری کو فوری اس پر نوٹس لینا چاہیے ۔اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی گزشتہ ماہ بھی خلاف ورزی کی تھی۔اسرائیل طاقت کے نشے میں اتنا بے خوف ہو گیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کے دفتر پر حملہ کر دیا ہے ۔اسرائیلی حملے میں چھ سے زائد غیر ملکی امدادی کارکنان زخمی ہوئے جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا ہے ۔