عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،شاداب رضا

عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کرپشن اور اقربا پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے ،عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،نظام مصطفی کا نفاذملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر عوام کو بنیادی حقوق و سہولتیں مہیا کرے گا ،ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی ور غربت سے گزر رہا ہے ،رمضان پیکیج کے نام پر عوام کو لولی پاپ نہ دیا جائے ، خورونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ،سیاستدانوں کی کرپشن،لوٹ مار اور اقرباپروری نے جمہوریت کے تشخص کوبری طرح مجروح کیا ہے ، سود اور کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت اور عدلیہ قرآن وسنت کی روشنی میں فیصلے اور اقدامات کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ،عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں ،سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنارکھاہے ، عوامی خدمت کا شعار بنانے کیلئے سیاست کوکاروباربنانے والوں کاراستہ روکناہوگا،ملک کی تقدیربدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کومیدان عمل میں آناہوگا۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت آئین کاسپریم لاء ہے ،حکومت اورعدلیہ قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک کودرپیش تمام مصائب سے نجات مل جائیگی، لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن وسنت اور عشق نبی سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں