دو اشتہاری ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امتناع منشیات عدالت نے کوریئر کے ذریعے منشیات کے ترسیل کا مقدمے میں دو اشتہاری ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے ۔
امتناع منشیات عدالت میں کورئیر سے ذریعے منشیات کی ترسیل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، شریک ملزم نعمان یعقوب ضمانت پر اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوا تاہم استغاثہ کے گواہان عدالت میں غیر حاضر رہے ، عدالت نے استغاثہ کے گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو ہرصورت پیش کرنے کا حکم دیدیا، تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی، عدالت نے ملزمان میاں عمار حمید عرف امیر اور فیصل یعقوب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔