پی پی چاہے تو کینالز منصوبے کو منسوخ کروا سکتی،شاہ محمد شاہ

 پی پی چاہے تو کینالز منصوبے کو منسوخ کروا سکتی،شاہ محمد شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ماضی میں بھی دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا اور اس بار بھی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔وہ ن لیگ سیکریٹریٹ سبزی منڈی، نیو تعلقہ سکھر میں پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم سردار شہزاد عاصی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی امام دین کھوسہ، امداد بلو، مرحوم کے بھائی سرفراز عاصی اور دیگر کارکنان موجود تھے ۔شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ماضی میں غیر جمہوری حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت کچھ نہریں بنانے کی کوشش کی،مگر میاں نواز شریف نے ان کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے ،جن میں کالا باغ ڈیم بھی شامل تھا۔انہوں نے سندھ میں پانی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ وفاق کا نہیں، بلکہ کونسل آف کامن انٹرسٹ (CCI)کے دائرہ کار میں آتا ہے ، جہاں سندھ حکومت کی بھی نمائندگی موجود ہے ۔ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو وہ اس منصوبے کو منسوخ کروا سکتی ہے ۔شاہ محمد شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ہم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے ، مگر حکومت ہر مشکل سے نکل کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں