مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کیے :بیرسٹر بلال

راہوالی (نامہ نگار)علاقہ کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات ہیں مسلم لیگ ن کو جب بھی اقتدار ملا اس نے عوام کے مسائل حل کیے۔۔۔
جس سے ہمیشہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ،ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے سماجی شخصیت خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے جامعہ چشتیہ رضویہ راہوالی کے طلبا، اساتذہ اور راہوالی ویلفیئر کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ راہوالی میں ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج کی منظوری حاصل کرلی ہے جس کی جلد تعمیر شروع کردی جائے گی۔