ڈمپرزوٹرکوں میں کیمرے لگانے کیلئے 3ماہ کی مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کی جانب سے ٹرک و ڈمپرز مالکان کو اندورن 3 ماہ گاڑیوں میں کیمرے ،ٹریکرز اور وہیلز کے گرد حفاظتی شیلڈز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیئے ۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن زیدی،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز،ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک،ضلعی و ٹریفک ایس ایس پیز، سیکریٹریز،پی ٹی اے ، آرٹی اے ،سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ میں بتا یا کہ ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کا گاڑی چلانا،گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی،ڈرائیورز کی ذہنی اور جسمانی صحت،ٹریفک لائٹ سگنلز اور دیگر انفرااسٹرکچر کی عدم دستیابی اور چالان ٹکٹس کے اجرائکا روایتی نظام ہے ۔ڈرائیونگ کی تربیت / کورس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر مستند ڈرائیونگ اسکولز کی اشد ضرورت ہے ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہلک اور جان لیوا ٹریفک حادثات میں ہیوی اور لائٹ وہیکلز دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں مل کر فوری طور پر قابل عمل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔