وزیرآباد:ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کا مین بازار کا دورہ ، قیمتوں کا جائزہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کے ہمراہ مین بازار کا دورہ۔۔۔
مختلف دکانوں اوریڑھیوں پر اشیا خور ونوش اور پھلوں سبزیوں کی قیمتیں چیک کیں۔نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی زائد منافع حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر کسی نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو اس کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا ۔