پانی کی عدم فراہمی پرلیاقت آباد کے مکینوں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر )لیاقت آباد ڈاک خانہ اسٹاپ کے قریب علاقہ مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج ، ایس ایم توفیق روڈ کا ایک ٹریک بند کر دیا احتجاج کرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کئی روز سے بند ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج ختم کر دیا ٹریفک پولیس نے سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا۔