نصیرآباد:گھر میں آتشزدگی، مکانات اور سامان راکھ

نصیرآباد:گھر میں آتشزدگی، مکانات اور سامان راکھ

نصیرآباد (نمائندہ دنیا)نصیرآباد کے نواحی گاؤں گوندل کھوسہ میں گھر کے چولہے سے اچانک آگ لگ گئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کے نتیجے میں گاؤں کے مکین اصغر کھوسہ، نیاز کھوسہ، غلام قادر کھوسہ اور ایاز کھوسہ کے گھروں کا سامان سمیت مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زمینوں پر گئے ہوئے تھے کہ اچانک ان کے گھروں میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے چار گھروں کے ساتھ ساتھ ان میں موجود اناج، بسترے ، کپڑے ، چارپائیاں اور مویشی بھی جل کر خاکستر ہو گئے ۔متاثرین نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور ان گھروں کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور ملکیت نہیں تھی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر مالی امداد فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں