ادارہ امراض قلب میں اوپی ڈی بلاک مکمل کرنے کی ہدایت

ادارہ امراض قلب میں اوپی ڈی بلاک مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مالی صورتحال اور بہتری کے لیے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیراور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ این آئی سی وی ڈی میں نیا آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) بلاک جولائی یا اگست 2025 تک مکمل کیا جائے ۔ یہ بلاک ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ،اس کے علاوہ ڈونرز کی مدد سے ایک نجی وارڈ اور نیا کورونری کیئر یونٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایک نیا 300 بستروں پر مشتمل پیڈیاٹرک یونٹ زیر تعمیر ہے ۔ یہ سہولت گراؤنڈ فلور سمیت سات اضافی منزلوں پر مشتمل ہوگی جس میں 300 بستر، پانچ آپریٹنگ تھیٹرز، چار کیتھیٹرائزیشن لیبز اور ایک ہائبرڈ لیب شامل ہوں گے جبکہ سی ٹی اور ایم آر آئی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ یونٹ جدید پیڈیاٹرک کارڈیک سروسز کی مکمل رینج فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک گراؤنڈ فلور کو فعال بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں