ایم اے جناح روڈ پر الیکٹرک اسٹور سربمہر

کراچی(کامرس رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ون نے پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے۔۔
آج اپنی انتظامی حدود ایم اے جناح روڈ پر ایک مشہور الیکٹرک اسٹور کو سربمہرکردیا۔ مذکورہ الیکٹرک اسٹور کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت سیل کیا گیا ہے ۔اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 کراچی ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔