جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی ٹیکس چوری کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (ساؤتھ)نے جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میسرز سلیمان انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمد کے مطابق بعد از کلیئرنس آڈٹ کے دوران کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں کی چھان بین کی گئی تو مشکوک معاملات سامنے آئے ۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ کمپنی اپنی مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کا غلط استعمال کرتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں رعایت حاصل کر رہی تھی، حالانکہ اس کے رجسٹرڈ پتے پر مینوفیکچرنگ کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری کی ہدایت پر مزید تحقیقات کی گئیں، جن میں کمپنی کے مالی معاملات اور ٹیکس ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ محکمہ کسٹمز، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ریکارڈ کے مطابق کمپنی نے 135 درآمدی ڈیکلیریشنز کے تحت 2 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی ایمبرائیڈری مشینیں درآمد کیں اور 21 کروڑ 80 لاکھ روپے کے ڈیوٹی و ٹیکس چوری کیے ۔معائنے کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ کمپنی نے کبھی بھی اپنی دستاویزات میں دیے گئے مینوفیکچرنگ پتے پر کوئی سرگرمی انجام نہیں دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں