شب قدر پر جامعہ مسجد عیدگاہ ایم اے جناح روڈ پر ذکر و محفل کی تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)رمضان المبارک کی 27ویں شب پر شب قدر کے موقعے پر جامعہ مسجد عیدگاہ ایم اے جناح روڈ کراچی میں مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے بعد نماز عشاء ذکر و محفل کی تقریب میں دعا فرمائی اور خطاب کیا۔
مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے کہا کہ پاکستان واحد ریاست ہے جس کی بنیاد کلمہء طیبہ ہے ۔ 1947 میں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے عوض رمضان المبارک کی 27ویں شب پاکستان وجود میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو آج اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے جس کے لئے ہمیں اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دفاع کرنا ہوگا ۔ عوام تفرقہ اور افواج کے خلاف بیانے سے دور رہیں۔ مفتی محمد سہیل رضا امجدی نے ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی، امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی ۔