غیر قانونی لائٹس،تیز آواز ساؤنڈ سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان

غیر قانونی لائٹس،تیز آواز ساؤنڈ سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان

جھڈو (نمائندہ دنیا)شہر میں چھوٹی بڑی گاڑیوں پر نصب غیر قانونی تیز روشنی والی ایچ ڈی لائٹس اور چنگ چی رکشاؤں میں لگے تیز آواز والے ساؤنڈ سسٹمز نے عوام کا سکون غارت کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق، ٹرکوں، بسوں، اے سی کوچز، کوسٹروں، ویگنوں، لوڈر گاڑیوں، مزدا، ہینو، شہہ زور، پک اپ، سوزوکی پک اپ، ٹریکٹروں، چنگچی رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر اضافی ایچ ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں، جو رات کے وقت ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ اندازے کے مطابق 70 فیصد گاڑیوں پر یہ غیر قانونی لائٹس نصب ہیں، جن کی چکاچوند روشنی ڈرائیورز کی آنکھوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کی شرح میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ، لیکن متعلقہ سرکاری ادارے ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ شہر میں چنگچی رکشاؤں اور دیگر گاڑیوں میں نصب تیز آواز والے ساؤنڈ سسٹمز بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔ ان رکشہ ڈرائیوروں کو نہ تو اذان اور نماز کے وقت کا احترام ہے ، نہ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور نہ ہی گھروں میں آرام کرنے والے بزرگوں اور بچوں کی پرواہ۔ سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں یہ رکشے مسلسل بے ہنگم شور پھیلا رہے ہیں، جبکہ ساؤنڈ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں نے ایس ایس پی میرپورخاص، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جھڈو سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں