ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل سبسڈی پر کسانوں کا اظہار تشویش

ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل سبسڈی پر کسانوں کا اظہار تشویش

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ اور ضلعی صدر ملک شوکت علی پھلروان نے سولر پینل سب سڈی سکیم کی قرعہ انداری میں کامیاب ہونے والے کسانوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹیوب ویلوں پر سولر پینل سب سڈی سکیم سے کسانوں کو محروم رکھا جارہاہے جبکہ اسکا تمام تر فائدہ مخصوص سپلائز کمپنیاں اور ان کے سہولت کار اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ10کلو واٹ موٹر پر ساڑھے دس لاکھ روپے کا پیکیج دیا جارہاہے جس میں پانچ لاکھ روپے کسان کو ادا کرنے ہوں گے جبکہ سار امیٹریل مارکیٹ سے 5لاکھ روپے میں مل سکتاہے ۔اس طرح ساری قیمت کسان سے وصول کرکے 5لاکھ روپے کی سب سڈی مخصوص لوگوں کو دینے کی راہ ہموارکی جارہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پروگرام میں فوری طور پر اصلاح کرکے حقیقی معنوں میں کسانوں کو ریلیف دیا جائے ۔ پریس کانفرنس سے رائے رقیب اور حاجی امان اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں