ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی مویشی چنگی کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار کار مویشی چنگی کے سکیورٹی گارڈ کو ٹکر مارتے ہوئے الٹ گئی۔۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں سکیورٹی گارڈ اور کار میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ ہلاک سکیورٹی گارڈ کی شناخت چندن،خاتون کی عظمت زوجہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔علاوہ ازیں سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد ارسلان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا۔