ریڈلائن میں بڑی پیش رفت ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار مقامات پر تعمیرات کی منظوری دیدی

ریڈلائن  میں  بڑی  پیش  رفت  ،  سول  ایوی  ایشن  اتھارٹی  نے  چار  مقامات  پر تعمیرات  کی  منظوری  دیدی

کراچی(آئی این پی)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں روڈ حادثات کے روک تھام، ریڈ لائن بی آر ٹی ، یلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

موٹر وہیکل انسپیکشن (ایم وی آئی )سینٹرز کے قیام، سمیت دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔سی او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں اہم پیش رفت سے متعلق اجلاس کو آگہی دی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے پانچ میں سے چار مقامات پر تعمیرات کی منظوری دے دی ہے ، جبکہ ایک مقام پر مزید بات چیت جاری ہے ۔اجلاس میں بایو گیس پلانٹ اور بی آر ٹی منصوبے کے ڈیپوز کے ڈیزائن اور تعمیرات میں ہونے والی پیش رفت، کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے ۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام کمرشل گاڑیوں کا لازمی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کا قیام جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔سینئر وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں کی تعمیراتی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی آر ٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سینئر وزیر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کو ہدایت دی کہ عیدالفطر کے بعد تمام منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے ۔اجلاس میں عید الفطر کے موقع اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سخت ہدایات جاری کیں کہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں