آرپی او آفس میں ترقی پانے والے افسروں کیلئے تقریب

آرپی او آفس میں ترقی پانے والے افسروں کیلئے تقریب

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی او آفس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او محمد ایاز سلیم نے پروموٹ ہونے والے 64اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 59سب انسپکٹر زکو نئے عہدے کے رینک لگائے ۔ ترقی پانے والوں میں ریجن گوجرانوالہ کے افسران شامل ہیں۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ، بچوں اور عزیز و اقارب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔یا د ہے کہ ریجن پولیس گوجرانوالہ نے رواں برس کے دوران358افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی۔سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ترجمان ریجنل پولیس آفیسر محمد عمران گجر اور عبدالواہاب و دیگران شامل ہیں۔تقریب میں سی پی او نے کہاکہ پولیس فورس کی محکمانہ پروموشن، استعداد کار میں اضافے اور ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے ، ترقی پانے والے افسران محکمانہ پروموشن اور ویلفیئر کا صلہ پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ مزید اس موقع پر آرپی او نے کہا کہ ترقی پانے والے تما م پولیس اہلکار ہمیشہ لوگوں کی مدد کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں اور مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں