جیل میں بچے سے زیادتی، ملزم کو سخت سزا دینے کامطالبہ

 جیل میں بچے سے زیادتی، ملزم کو سخت سزا دینے کامطالبہ

حیدر آباد(رپورٹ :ثاقب سلہری)بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے والی سماجی تنظیم چائلڈ سیفٹی کمیٹی نے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سینٹرل جیل کے بچہ وارڈ میں قیدی بچے کے ساتھ جیل پولیس کے اہلکار کی جانب سے مبینہ زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔چائلڈ سیفٹی کمیٹی کے اراکین ایڈووکیٹ رافعہ بنگش، انسپکٹر نواب خان، شاہد مالک، کاشف باغی، سیما شیخ، مہر سلطانہ، افشاں، شیراز بھٹی، ادیب ملاح اور دیگر نے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ عدالتی و اصلاحی نظام پر بھی ایک سنگین سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر بھی بچوں کا غیر محفوظ ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور اس طرح کے معاملات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ چائلڈ سیفٹی کمیٹی نے تجویز دی کہ جیلوں میں مستقل مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے ، تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ جیلوں میں ایک مستقل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں عدلیہ کے نمائندے ، وکلاء، انسانی حقوق کے ماہرین، پولیس افسران، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں۔یہ کمیٹی ہر پندرہ دن بعد جیل کا دورہ کرے اور اس طرح کے واقعات کی نشاندہی کرے ۔جیل میں شکایتی باکس نصب کیا جائے ،تاکہ قیدی بچے بلا خوف اپنی شکایات درج کروا سکیں۔شکایات کے ازالے کے لیے فوری کارروائی کا نظام بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں