کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، بھکر میں صفائی آپریشن کا جائزہ

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، بھکر میں صفائی آپریشن کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت بریفنگ اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے ضلع بھکر میں عید الفطر پر صفائی آپریشن بارے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف اور سی ای او کمپنی رانا شاہد عمران کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور مانیٹرنگ افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کا جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔ عید کے تینوں ایام میں عملہ صفائی اور مانیٹرنگ اسٹاف فیلڈ میں متحرک رہے گا۔ پہلی شفٹ عید کی صبح 3 بجے سے 6 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ صبح 9 سے 12 بجے دن تک ہوگی جبکہ اس کے ساتھ روٹین کی سرگرمیاں بھی جاری رکھی جائیں گئیں۔ عید گاہوں اور مساجد سمیت بازاروں اور سٹرکوں کی صفائی ، واشنگ اور چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔کمشنر نے سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ کنٹریکٹرز سے بھکر کی تمام تحصیلوں میں افرادی قوت ، مشینری اور سامان صفائی کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنائیں اور ان پر واضح کریں کہ 15 اپریل کے بعد انڈیکیٹر پورے نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے حقیقی معنوں میں ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنروں سے ستھرا پنجا ب بارے فیڈ بیک لیا اور مانیٹرنگ کا میکنزم بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں